اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رواں مالی سال کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی فراہمی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلی سہ ماہی کیلئے 10 کروڑ ڈالر رواں ماہ موصول ہوں گے، تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے ادھار رقم کی پہلی قسط موصول ہو گی۔دستاویز کے مطابق تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے آئندہ سہ ماہی میں 15 کروڑ ڈالر ملیں گے، رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 25 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل خریداری کا معاہدہ ختم ہونے پر سہولت حاصل کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال جون تک اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر فراہم کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے جنیوا ڈونر کانفرنس میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی یقین دہانی ملی تھی۔