Monday, December 23, 2024
ہومBusinessاسلام آباد، جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ریسٹورنٹس سیل

اسلام آباد، جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ریسٹورنٹس سیل


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ریسٹورنٹس سیل کردیے۔

ایف بی آر کے مطابق پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر سے جعلی رسیدوں کی تصدیق ہوئی، دونوں ریسٹورنٹس کو سیل کر کے پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایف بی آر 25 اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم شروع کرچکا ہے، پہلےمرحلہ میں اسکیم اسلام آباد میں ٹیئرون ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کیلئے متعارف کرائی گئی ہے۔

ایف بی آر کا بتانا ہے کہ پی او ایس پرائز اسکیم کو اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی، جبکہ جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کرنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔

ایف بی آر صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرے گا، یہ اہم اقدام جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں