Monday, December 23, 2024
ہومBusinessاسلام آباد: آئس کریم کی دو کمپنیوں پر بھاری جرمانہ

اسلام آباد: آئس کریم کی دو کمپنیوں پر بھاری جرمانہ


— فائل فوٹو

اسلام آباد میں کمپیٹیشن کمیشن نے فروزن ڈیزرٹ بنانے والی دو بڑی کمپنیوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق معروف کمپنیاں فروزن ڈیزرٹ کو آئس کریم کے نام سے مارکیٹ کر رہی ہیں۔

کمپیٹیشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 1 کمپنی پر 95 ملین روپے جبکہ دوسری کمپنی پر 75 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوڈ کوالٹی اسٹینڈرز کے مطابق صرف آئس کریم دودھ اور دیگر ڈیری پراڈکٹ سے تیار کی جاتی ہے جبکہ فروزن ڈیزرٹ میں ویجیٹیبل آئل اور فیٹ استعمال کی جاتی ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ کمپنیاں اپنی پراڈکٹ پر فروزن ڈیزرٹ اور اجزاء کا واضح ڈسکلیمر دیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں