Friday, December 27, 2024
ہومBusinessاسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا

اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا



( طیب سیف)اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائدکردیا گیا،سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ،اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن سی ڈی اے نے جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں 140 اسکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد،8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد،90 سے 120 کنال تک فارم ہاؤسز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ہوگا۔

 اس کے علاوہ بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں پر اسکوائر فٹ 32 روپے ٹیکس عائد ہوگا جب کہ بیسمنٹ میں پر اسکوائر فٹ 22 روپے،رہائشی اپارٹمنٹ پر اسکوائر فٹ 26 روپے ٹیکس عائدہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں پراسکوائر فٹ 22 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں پراسکوائر یارڈ 180 روپے  ٹیکس لاگو ہوگا،مارکیز اور میرج ہالز میں پر اسکوائر فٹ 13 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست اترپردیش میں اسلامی مدارس پر پابندی لگا دی گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں