Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessاسٹاک ایکسچینج انڈیکس,کاروباری ہفتے میں 865 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج انڈیکس,کاروباری ہفتے میں 865 پوائنٹس کا اضافہ



(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔

100 انڈیکس ہفتے بھر میں 865 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 90 ہزار 859 پر بند ہوا،کاروباری ہفتے میں انڈیکس 3 ہزار 19 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 872 جبکہ کم ترین سطح 88 ہزار 852 رہی۔

بازار میں اس ایک ہفتے میں 2.79 ارب شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس 1 ہفتے میں 17 ارب روپے بڑھ کر 11ہزار 707 ارب روپے ہے۔

 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں