Monday, December 23, 2024
ہومBusinessاسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد عبور کر لیڈالر...

اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد عبور کر لیڈالر سستا ہو گیا



(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چھٹے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا  گیا ۔

 سٹاک ایکسچینج میں تیزی پر اختتام ہو گیا ,100 انڈیکس میں 668 پوائنٹس کا اضافہ ہوا,100 انڈیکس 0.74 فیصد اضافے سے 90 ہزار 864 کی سطح پر بند ہوا.
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 91 ہزار  358 کی بلند سطح تک ریکارڈ کیا گیا,28.18 ارب روپے مالیت کے 60.23 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا. 

ماہرین  کا کہنا ہے کہ مارکیٹ 4 نومبر کو مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقع کررہے ہیں،مہنگائی کی رفتار کم ہونے پر مارکیٹ مثبت زون میں ہے ،معاشی اعداوشمار بہتر آنے پر بھی مارکیٹ میں خریداری کا رجحان ہے ۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار کی 195 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو گا؟،مہنگائی سے پریشان عوام کیلئےاچھی خبر آ گئی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے کمی ہو گئی،ڈالر 277.68 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 68 پیسے کا تھا۔

اوپن ایکسچینج ریٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3  پیسے اضافے سے 278.66 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 2  پیسے کمی سے 300.55  روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 34 پیسے اضافے سے 361.16  روپے پر آگیا،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 75.91 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 7 پیسے اضافے سے 74.17 روپے پر آگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:41ارب ڈالرز گم ہوگئے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں