پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 635 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 545 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 60 پیسے کا ہو گیا
ادھر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے کم ہو کر 277 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے کا تھا۔