Wednesday, December 25, 2024
ہومBusiness'اشارے مل رہے ہیں گیس کی قیمتیں 33 فیصد بڑھائی جا رہی...

‘اشارے مل رہے ہیں گیس کی قیمتیں 33 فیصد بڑھائی جا رہی ہیں’ ذکی اعجاز نے نقصانات سے بھی آگاہ کر دیا



‘اشارے مل رہے ہیں گیس کی قیمتیں 33 فیصد بڑھائی جا رہی ہیں’، ذکی اعجاز نے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز نے کہا ہے  کہ اشارے مل رہے ہیں گیس کی قیمتیں 33 فیصد بڑھائی جا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز کا کہنا تھا کہ گیس قیمتیں بڑھنے کے بعد ہم عالمی مارکیٹ کے مطابق کام نہیں کر سکیں گے۔ گیس اور بجلی کی موجودہ قیمت پر برآمدات کم ہو جائیں گی۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کے ہوتے ہوئے مہنگائی کم نہیں ہو سکتی۔ شرح سود میں کمی نہ ہوئی تو مہنگائی کیسے کم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس کو شامل کر کے معاشی پالیسی بنائے۔ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ریٹ نافذ ہو جائے تو صنعت کو تھوڑا سہارا ملے گا۔ میثاق جمہوریت کے علاوہ میثاق معیشت کا 10 سالہ منصوبہ بھی بنایا جائے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں