Monday, January 6, 2025
ہومBusinessافغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں 42فیصد اضافہ ,حجم 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز...

افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں 42فیصد اضافہ ,حجم 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا



(وقاص عظیم)پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدات  گزشتہ 2 ماہ میں 42 فیصد تک بڑھ گئیں ، حجم 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا ۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے2 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 42فیصدکا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، اسی مدت کےدوران پاکستان کی افغانستان سےدرآمدات میں 14فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 18فیصد کااضافہ دیکھا گیا ہے ،جولائی،اگست2024 میں پاک افغان دوطرفہ تجارت کاحجم 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا،گزشتہ سال اسی مدت میں دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت23 کروڑ40 لاکھ ڈالرز تھی، جولائی، اگست 2024 میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات 19 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔

گزشتہ سال اسی عرصے میں افغانستان کے لیےبرآمدات کاحجم13کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا،جولائی، اگست 2024 میں افغانستان سے درآمدات 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں،گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان سے درآمدات کاحجم 9کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا،رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں افغانستان کے ساتھ تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں