Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessاقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور...

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی، رقم دفاعی امور کی خدمات پر خرچ کی جائے گی۔

24 نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس  ہوا جس میں اے این ایف ملازمین کے سپیشل الاؤئنس میں اضافہ کی منظوری دیدی،مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی ریبیز ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی،ای سی سی نے اینٹی ریبیز ویکسین 891 سے بڑھا 1980 روپے کرنے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں باکو میں ہونے والی کوپ 29 کی ضروریات کیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی، سیف گیمز کے انعقاد کیلئے 40 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری موخر کر دی گئی،ای سی سی نے مزید جامع پلان کے ساتھ گرانٹ کی سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں