اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکٹریکل گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 2030تک الیکٹریکل گاڑیوں ( ای وی) کےلیے 10ہزار چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،پاکستان تھری وہیلر برآمد کرنے کی پوزیشن میں، پرائیویٹ کمپنیاں جلد مینوفیکچرنگ شروع کریں گی۔
“جنگ ” کے مطابق وفاقی صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے 2030تک 10,000الیکٹرک وہیکلچارجنگ اسٹیشن قائم کرکے ٹرانسپورٹیشن لینڈ سکیپ کو تبدیل کرنے کے حکومتی منصوبے کی نقاب کشائی کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور حکومت کی معاونت سے معیشت اور ماحول دونوں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچے گا۔ تقریباً 31کمپنیوں نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ 2کمپنیوں کو اپنی مرضی کی گاڑیوں کی تیاری کی اجازت دی گئی ہے۔