کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے 9 پیسے مزید گر گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر گراوٹ کے بعد 279 روپے 70 پیسے کے ریٹ پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔