کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں امریکی ڈالر کا ریٹ پاکستانی روپے کے مقابلے گر گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 5 پیسے گراوٹ سے 279 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر بند ہو گیا۔ گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 55 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا تھا۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ مستحکم رہا اور 281 روپے 75 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوتا رہا۔