کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستان روپے کے مقابلے قدر گرنے کے بعد بند ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے گرنے کے بعد 279 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہو گیا۔
اس سے قبل آج صبح کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔