کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں امریکی ڈالر قیمت گرنے کے بعد بند ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کمی کے بعد279 روپے 28 پیسے پر بند ہو گیا۔ گزشتہ روز 279 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 30 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔