کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 9پیسے کے اضافے سے 278روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3پیسے کی کمی سے 279روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔