کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4پیسے سستا ہو کر 279روپے 25پیسے کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 279روپے 29پیسے پر بند ہوا تھا۔