لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.25 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278.30 روپے پر بند ہوا تھا ۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز میں کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 642 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 299 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔