Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessانٹربینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈگمگا گیا

انٹربینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈگمگا گیا



(اشرف خان) مہنگائی اور سیاسی افراتفری کے عالم میں دن بہ دن ضروریاتِ زندگی کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں، روپے کی قدر میں بتدریج کمی پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے، ایسی صورتحال میں انٹربینک سے ایک اور پریشان کن خبر آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے دیگر کرنسیوں کی قیمت میں ملاجلا رححان رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.66 روپے پر بند ہوا، ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمد بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خریداروں کیلئے اچھی خبر! سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھرکمی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ہے، امریکی ڈالر 280.60 روپے پر ہی برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں یورو 64 پیسے کمی سے 302.82 روپے، برطانوی پاونڈ  13 پیسے کمی سے 359.86 روپے، امارتی درہم 6 پیسے اضافے سے 76.40 روپے جبکہ سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.61 روپے کا ہوگیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں