Monday, January 6, 2025
ہومBusinessانٹربینک میں ڈالر کا راج اوپن میں روپے نے پچھاڑ دیا

انٹربینک میں ڈالر کا راج اوپن میں روپے نے پچھاڑ دیا



(اشرف خان)ڈالر نے اپنا زور دکھا دیا، کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز روپے کی درگت بنا ڈالی ۔

سٹیٹ بینک کے مطباق انٹربینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.52 روپے سے بڑھ کر 277.64 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے پہلے روز روپے پر دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے باعث امریکی ڈالر  کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو امریکی ڈالر3 پیسے کمی سے 279.69 روپے ، یورو 14 پیسے اضافے سے 305.53 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 58 پیسے  سستا ہوکر 364.76  روپے ، یو اے ای درہم 5 پیسے بڑھ کر 76.08 روپے ،سعودی ریال 9 پیسے بڑھ کر 74.23 روپے کا ہوگیا۔ 

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم  ہو گیا ہے ،سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1478 پوائنٹس کی تیزی  دیکھی گئی ،100 انڈیکس 1.77فیصد اضافے سے 85 ہزار  کی نئی بلند ترین سطح  پر پہنچ گیا، سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرزکی خریداری میں دلچسپی  ظاہر کی گئی ،مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم سطح 6.90 فیصد پر آنے پر سرمایہ کار سرگرم  دیکھائی دیئے ، مہنگائی کی شرح کم ہونے سے شرح سود میں بڑی کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں