Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا



کراچی (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیل کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے55 پیسے کا تھا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 11 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 581 پر آ گیا۔

ابتک کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 886 کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 569 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں