Friday, December 27, 2024
ہومBusinessانٹر بینک میں ڈالرسستا اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک میں ڈالرسستا اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا 



(اشرف خان ) انٹر بینک میں ڈالر  کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے کمی کے بعد 278.61 روپے سے کم ہوکر 278.59 روپے کا ہو گیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے  مہنگا ہوکر 280.25 روپے کا ہوگیا  ، یورو 1.18 روپے مہنگا ہوکر 299.08 روپے  پر آگیا   ،برطانوی پاؤنڈ 36 پیسے مہنگا ہوکر 353.92 روپے کا ہوگیا ،یو اے ای درہم 17 پیسے کمی سے 75.56 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 10 پیسے کمی سے 73.51روپے کا ہوگیا۔

سٹاک ایکس چینج کی بات کریں تو سٹاک مارکیٹ پر بجٹ کے انتہائی مثبت اثرات   سامنے آئے ہیں، سٹاک ایکس چینج میں آج کا دن تاریخ ساز ثابت ہوا، سال بھر کے  تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، آج 100 انڈیکس 3ہزار 410 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ،رواں سال اب تک کا سب سے زیادہ پوانٹس کا ریکارڈ قائم ہوا ،100 انڈیکس 76ہزار 208 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ،آج 30 ارب روپے مالیت کے 63 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کا پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ ،اہم وجہ بھی سامنے آگئی 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں