Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessانٹر بینک میں ڈالر سستا اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 246 پوائنٹس...

انٹر بینک میں ڈالر سستا اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 246 پوائنٹس کا اضافہ



(24نیوز)انٹر بینک میں ڈالر سستا  جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے، آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4پیسے کمی ہوئی،ڈالر 278.69 روپے سے کم ہوکر 278.65 روپے کا ہوگیا،اس کے علاوہ  اسٹاک ایکسچینج  100انڈیکس میں 246پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے انڈیکس 78ہزار120پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

گزشتہ روز انڈیکس کی 77500 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی،مارکیٹ ٹریژری بلوں کی 24 سے 50بیسز کم قیمت پر نیلامی سے آنے والے دنوں میں شرح سود مزید گھٹنے کی توقعات، بینکنگ، ماڑی گیس سمیت دیگر لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے اعلانات جیسے عوامل کے باعث مارکیٹ میں تیزی کے سبب 42فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز حصص کی مالیت میں 98ارب 86کروڑ 39لاکھ 04ہزار 212روپے کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 759.73 پوائنٹس کے اضافے سے 77874.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں