Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessانٹر بینک میں ڈالر مزیدسستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر مزیدسستا ہو گیا



(24نیوز)تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کا بھائو 12 پیسے کم ہو کر 277 روپے 68 پیسے پر آ گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کا بھاؤ 277 روپے ، 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 159 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 81 ہزار 643 کی سطح پر آ گیا،گزشتہ روز بھی کاروبار کے پہلے سیشن کے دوران انڈیکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا تاہم بعد میں کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں