Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessانٹر بینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا



(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کے مثبت کے بجائے  منفی اثرات آنے شروع ہو گئے ہیں، ایک طرف بھاری بھرکم بجلی بل سے شہریوں کی نیندیں حرام  ہو چکی ہیں ۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.51 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 45  پیسے کمی سے 280.55 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو3 پیسے بڑھ کر 302.17 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ  3 پیسے کمی سے 357.48 روپے ،یو اے ای درہم 9 پیسے اضافے سے 76.29 روپے ،؎سعودی ریال 9 پیسے اضافے سے 74.49 روپے پر آگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو آج کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا ہے ، 100 انڈیکس میں 830 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے ، ہنڈرڈ انڈیکس 79841 پر بند ہوا ہے،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1130 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 49 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے،شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 22 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 76 ارب روپےکم ہوکر 10665 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کا مزدوروں کو 1200 سے زائد فلیٹس مفت دینے کا اعلان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں