Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessانٹر بینک میں ڈالر کا راج اوپن مارکیٹ میں روپے نے درگت...

انٹر بینک میں ڈالر کا راج اوپن مارکیٹ میں روپے نے درگت بنا دی



(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کا اثر یا کچھ اور ؟ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہو جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے نے ڈالرسمیت دیگر کرنسیوں کی درگت بنا ڈالی ۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.66روپے پر بند ہوا ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 279.35 روپے کا ہوگیا ،یورو 38  پیسے کمی سے 304.30  روپے ،برطانوی پاؤنڈ 20 پیسے کمی سے 363.98 روپے پر آگیا     ،یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار  رہا جبکہ سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.11 روپے کا ہوگیا۔

سٹاک مارکیٹ کی بات کریں تو سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ،100 انڈیکس 222 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ،؎100 انڈیکس 85ہزار 261 کی سطح پر کاروبار بند ہوا ،

آج 23 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں