انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کا نرخ گزشتہ روز کے بھاؤ پر برقرار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز کے بھاؤ 278 روپے 69 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا یہی بھاؤ تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 552 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 426 پر آ گیا ہے۔
کاروبار کے دوران آج انڈیکس 78 ہزار 589 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 77 ہزار 874 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔