کراچی (ویب ڈیسک) آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت پر برقرار ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے جس کے دوران 100 انڈیکس 73 ہزار تک پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 556 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 214 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 658 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔