انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر گزشتہ روز کے بھاؤ پر برقرار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا یہی ریٹ تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز میں کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آیا جو بعد میں مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 846 پر آ گیا۔
گزشتہ روز انڈیکس 71 ہزار 695 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔