آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستاہو کر 278 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 14 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 443 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 151 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔