آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 35 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج: ملا جلا رجحان منفی میں تبدیل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا نظر آنے والا ملا جلا رجحان بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کم ہو کر 65 ہزار 493 ہو گیا۔
گزشتہ روز انڈیکس 65 ہزار 656 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔