انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 101 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 923 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس64 ہزار 822 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔