کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو 278 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج: نڈیکس ریکارڈ بلندی پر
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 429 پوائنٹس کے اضافےکے بعد 70 ہزار 973 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 544 پر بند ہوا تھا۔