لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا یارس انڈس موٹر کمپنی کی مقبول ترین سیڈان کاروں میں سے ایک ہے جس میں ملٹی پل ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکس اور سٹیبلٹی کنٹرول سمیت تمام جدید ترین فیچرز دیئے گئے ہیں۔اپنی بہترین مائیلج، سکیورٹی فیچرز اور دیگر کئی حوالوں سے یہ گاڑی عالمی سطح پر بہت پسند کی جاتی ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ گاڑی کئی 7مختلف ماڈلز میں آتی ہے، جن میں ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3کی قیمت 44لاکھ 79ہزار روپے ہے۔
اسی طرح گاڑی کے دیگر ماڈلز میں ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی1.3 کی قیمت 47لاکھ 30ہزار روپے، ٹویوٹا یارس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3کی قیمت47لاکھ 60ہزار روپے، ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5کی قیمت 53لاکھ 9ہزار روپے، ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 56لاکھ 4ہزار روپے، ہلکے بادامی رنگ کے انٹیریئر کی حامل ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5کی قیمت 62لاکھ 55ہزار اور سیاہ رنگ کے انٹیریئر کی حامل ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5کی قیمت 63لاکھ 19ہزار روپے ہے۔