Friday, December 27, 2024
ہومBusinessانڈے مزید مہنگے مرغی کے گوشت کی قیمت برقرار

انڈے مزید مہنگے مرغی کے گوشت کی قیمت برقرار



(24نیوز)انڈوں کی قیمت میں گزشتہ کچھ روز سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت 297 روپے تک پہنچ گئی ہے، فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت مختلف ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں