انگلینڈ اور ویلز میں آج سے ریل کے کرایوں میں 4.9 فیصد اضافہ ہو گا۔
برطانوی وزراء کے مطابق ریل کی آمدنی اب بھی وبائی امراض سے پہلے کی سطح سے تقریباً 20 فیصد کم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریلوے کو معمول سے زیادہ عوامی سبسڈی کی ضرورت پڑتی ہے۔
برطانوی وزراء کا یہ بھی کہنا ہے کہ اضافے سے ریلوے کرایوں میں توازن پیدا ہو گا، لندن میں ٹیوب اور بس کے کرایوں کو منجمد کیا جا رہا ہے۔