Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessاوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ 

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ 



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر جولائی میں 48 فیصد  اضافہ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ جولائی 2024 میں ترسیلات زر 2 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برس جولائی میں 2 ارب 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔

ماہرین نے بتایا کہ سیاسی اور معاشی بے یقینی کے دوران ترسیلات زر میں اضافہ مثبت علامت ہے۔تاہم سالانہ بنیادوں پر رقم کی آمد میں اضافے کے باوجود ماہ بہ ماہ ترسیلات زر میں کمی ہوئی۔

 مرکزی بینک نے رپورٹ کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جون کے 3 ارب 15 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں جولائی میں 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر یا 5 فیصد کم رقم بھیجی۔

مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کو 30 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو مالی سال 2023 کے 27.33 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں