کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے اضافے سے281.26 روپے پر پہنچ گیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 25 پیسے اضافے 306.20 روپے، برطانوی پاونڈ 3 پیسے اضافے سے 358.27 روپے، امارتی درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.44 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 74.66 روپے کا ہوگیا۔