Friday, December 27, 2024
ہومBusinessاوپن مارکیٹ: ڈالر 280 روپے میں فروخت

اوپن مارکیٹ: ڈالر 280 روپے میں فروخت


—فائل فوٹو

اوپن مارکیٹ میں آج امریکی ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہےجبکہ انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج امریکی ڈالر 16 پیسے کے اضافے سے 280 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 84 پیسے کا تھا جبکہ انٹر بینک میں 277 روپے 80 پیسے کاتھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 433 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 238 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں