Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessاوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پیٹرولیم ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی منظوری...

اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پیٹرولیم ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی منظوری دیدی


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کافی لیٹر منافع 1 روپے 35 پیسے بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا منافع 1 روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر منافع 9 روپے 22 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس طرح پیٹرول اور ڈیذل پر ڈیلرز کا منافع اضافے کے بعد 10 روپے 4 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد منافع پر اطلاق ہوجائے گا، اس بات کافیصلہ بھی وفاقی حکومت کرے گی کہ اضافہ یکمشت یا مرحلہ وار کرنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں