Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessاوگرا کی پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع مزید بڑھانے...

اوگرا کی پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع مزید بڑھانے کی تجویز



(اویس کیانی )مہنگائی سے پریشان شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں ، اوگرا نےپیٹرول پمپس اورآئل مارکیٹنگ کمپنیزکا منافع مزید بڑھانےکی تجویز دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نےاو ایم سی اور ڈیلرز مارجن بڑھانے کے لیےپیٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ دیا ،پیٹرول اور ڈیزل پرتیل کمپنیوں کامنافع1روپے 35پیسے فی لیٹر بڑھانےکی تجویز ،پیٹرول اورڈیزل پر او ایم سی مارجن 7.87 سے بڑھاکر9.22 روپے  فی لیٹر کرنےکی تجویز ، پیٹرول پمپس کےمنافع میں 1 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ،پیٹرول ،ڈیزل پرڈیلرز مارجن8.64 روپے سے بڑھاکر 10.04روپےفی لیٹرکرنےکی تجویز،اوگرا کی تجویز پر مشتمل خط منظوری کیلیے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں