Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessاگست 2024 میں ہندوستان کا کاروباری خسارہ بڑھ کر 29.65 بلین ڈالر...

اگست 2024 میں ہندوستان کا کاروباری خسارہ بڑھ کر 29.65 بلین ڈالر پہنچا


وزیر برائے کامرس پیوش گویل نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں مالی سال میں ہندوستان تمام تر چیلنجز کے باوجود 800 بلین ڈالر کے گڈس اینڈ سروسز کے ایکسپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

درآمد میں ریکارڈ اضافہ اور برآمد میں گراوٹ کی وجہ سے ہندوستان کا کاروباری خسارہ اگست 2024 میں بڑھ کر 29.65 بلین ڈالر ہو گیا جو گزشتہ سال 2023 کے یکساں ماہ میں 24.2 بلین ڈالر تھا۔ علاوہ ازیں جولائی 2024 میں کاروباری خسارہ 23.50 بلین ڈالر رہا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اگست ماہ میں ہندوستان کا مرچنڈائز ایکسپورٹ 9.3 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 34.71 بلین رہا ہے، جو گزشتہ سال اگست میں 38.28 بلین ڈالر تھا۔ مرچنڈائز ایکسپورٹ اگست 2024 میں 3.3 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 34.36 بلین ڈالر رہا جو کہ اگست 2023 میں 62.30 بلین ڈالر رہا تھا۔ جولائی ماہ میں مرچنڈائز ایکسپورٹ 33.98 بلین ڈالر جبکہ امپورٹ 57.48 بلین ڈالر رہا تھا۔

سکریٹری برائے کامرس سنیل برتھوال نے ایکسپورٹ-امپورٹ ڈاٹا پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے ایکسپورٹس کے محاذ پر چلینج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کی معاشی رفتار دھیمی پڑنے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی، یورپ میں بحران اور لاجسٹکس سے جڑے چیلنجز کی وجہ سے مرچنڈائز ایکسپورٹ میں کمی آئی ہے۔ اگست 2024 میں سروسز ایکسپورٹ 30.69 بلین ڈالر رہا ہے، جبکہ سروسز کا امپورٹ 15.70 بلین ڈالر درج کیا گیا ہے۔ پچھلے سال 2023 کے اگست ماہ میں سروسز کا ایکسپورٹ 28.71 بلین ڈالر اور امپورٹ 15.09 بلین ڈالر رہا تھا۔

مزید برآں مالی سال 25-2024 میں اپریل سے اگست ماہ کی مدت تک ایکسپورٹ 178 بلین ڈالر رہا ہے اور اس میں 1.1 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس مدت میں ایکسپورٹ میں 7.1 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اسمارٹ فون کے ایکسپورٹ میں تیزی کی وجہ سے الیکٹرانک گڈس، الیکٹرک مشینری ایکسپورٹس میں شاندار تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ اگست ماہ میں اسمارٹ فون آٹھواں سب سے زیادہ ایکسپورٹ کیا جانے والا آئٹم بن گیا ہے۔

اس درمیان وزیر برائے کامرس پیوش گویل نے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ مالی سال میں ہندوستان تمام تر چیلنجز کے باوجود 800 بلین ڈالر کے گڈس اینڈ سروسز کے ایکسپورٹ کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں