اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک ،ایران تجارت کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
“جنگ ” نے حکومتی ذ رائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی ایران سےدرآمدات پرانحصار میں اضافہ نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے سالانہ بنیادوں پردرآمدات میں25 فیصدکابڑااضافہ ہوا۔رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئیں۔ مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کاحجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز رہا۔ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات 7کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں۔ فروری 2024میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا۔ جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔