Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessایران اسرائیل تناؤ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایران اسرائیل تناؤ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ


—فائل فوٹو

ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہو گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 74 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 70 ڈالرز فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب  ایران نے خطے کے ممالک کو بتا دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایک جارحانہ انداز میں حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید طاقت ور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ایران کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اسرائیل پر جوابی ردِعمل کی صورت میں اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں