وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر بلال یاسین سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔
بلال یاسین نے کہا ہے کہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ حکومت نے آٹے کی قیمت میں ریلیف دیا، ہم اس کی قدر کرتے ہیں۔
آفتاب گل نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، روٹی 15 روپے میں فروخت کریں گے۔
بلال یاسین کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومتی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔