Wednesday, January 8, 2025
ہومBusinessایف بی آر نے ایڈوانس ٹیکس کی شرح کا ٹیبل جاری کر...

ایف بی آر نے ایڈوانس ٹیکس کی شرح کا ٹیبل جاری کر دیا



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نےتاجروں پر قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس کی شرح کاٹیبل جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق تاجر دوست سکیم کےتحت 14 فیصد علاقوں میں 10ہزار، 5 فیصد علاقوں میں 20 ہزار، 2 فیصد علاقوں میں 30 ہزار، 0.6 فیصد علاقوں میں 45 ہزار اور 0.32 فیصد علاقوں میں 60 ہزار روپے ماہانہ قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے،تاجر دوست سکیم کے تحت یکمشت ٹیکس ادائیگی پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا۔اس ضمن میں چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم محمد نعیم میر کاکہنا ہے کہ جن علاقوں میں تاجر نمائندوں کو لگتا ھے کہ زیادہ ٹیکس لگایا گیا انہیں ریجنل ٹیکس آفس میں اپنے اعتراضات جمع کروانے کا آپشن بھی دیا گیا ھے،اس لئے تاجر حضرات ایڈوانس ٹیکس ٹیبل پر اپنے اعتراضات لازمی ریجنل ٹیکس کے دفاتر میں تحریری صورت میں جمع کروائیں اور وصولی کی تحریری سلپ  حاصل کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں