فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملازمین کی تفصیلات کےلیے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ہدایات کے بعد ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتہ داروں سے معلومات لینا شروع کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ 19، 20 اور 21 کے ملازمین کی مالی طور پر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کی معلومات لی رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے، بی اور سی کیٹگری میں رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسی رپورٹ کی مناسبت سے پوسٹنگ دی جائے گی، کیٹگری سی میں آنے والے آفیسرز کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے۔