Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessایف بی آر کا نان فائلرز کے ہاؤسنگ سکیموں کی فائلز خریدنے...

ایف بی آر کا نان فائلرز کے ہاؤسنگ سکیموں کی فائلز خریدنے اور فروخت کرنے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نان فائلرز کے ہاؤسنگ سکیموں کی فائلز خریدنے اور فروخت کرنے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ رئیل سٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو کرائی گئی اس یقین دہانی پر عملدرآمد کرنے کے لیے نان فائلرز کے پلاٹوں کی فائلیں خریدنے اور فروخت کرنے پر ٹیکس میں بھاری اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک یہ تجویز بھی زیرغور ہے کہ رئیل سٹیٹ سیکٹرز کی خریدوفروخت میں رقوم کی ٹرانزیکشنز بینکنگ چینلز کے ذریعے کرنے کی پابندی عائد کی جائے۔ 
ذرائع کے مطابق زمین کی خریداری سے پلاٹ کاٹنے اور ان کی فروخت تک ہائوسنگ سکیموں کا تمام ریکارڈ رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن لازمی قرار دی جائے گی اور انہیں پراپرٹی ایجنٹس اور پلاٹوں کا ڈیٹا ایف بی آر کے ساتھ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کا پابندبنایا جائےگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں