Monday, December 23, 2024
ہومBusinessایف بی آر کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں...

ایف بی آر کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 90 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا


— فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 90 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 2562 ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا جبکہ پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف 2652 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ستمبر میں ایف بی آر نے ہدف 8 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، 3 ماہ میں انکم ٹیکس کی مد میں 1272 ارب 50 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا۔

ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس کی مد میں 992 ارب 80 کروڑ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 151 ارب 10 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

کسٹمز ڈیوٹیز میں مد میں 291 ارب 80 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے 146 ارب 50 کروڑ روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں