Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessایف بی آر کی نااہلی یا کچھ اور؟ سیلز ٹیکس میں ہوشربا...

ایف بی آر کی نااہلی یا کچھ اور؟ سیلز ٹیکس میں ہوشربا اضافہ



(عمیر عظمت) ایف بی آر کی نااہلی، بااثر افراد سے ٹیکس وصول کرنے میں پوری طرح ناکام، فیصل آباد میں رواں مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے افراد سے ٹیکس وصول کرنے کی بجائے عوام پر ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا بوجھ بڑھانے لگا، فیصل آباد میں رواں مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شہریوں نے یکم جولائی سے اب تک گھی،پتی، صابن، ڈیٹرجنٹس، چاکلیٹ، دیگر اشیائے خوردونوش، ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا کی خریداری پر 7 ارب 70 کروڑ روپے سیلز ٹیکس ادا کر دیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں وصولیاں 5 ارب 10کروڑ روپے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں 2 فیصد کمی نامنظور، تاجروں نے اہم مطالبہ کر دیا

اشیائے خورونوش اور دیگر مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑ نے لگا، سیلز ٹیکس وصولیوں میں اضافہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں